اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد مزدوروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محنت کش مزدور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کی قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔