چیئرمین سینیٹ کی اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

119
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے دھماکے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی بھی سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے کی شدیدا لفاظ میں مذمت کی ہے۔