چیئرمین سینیٹ کی ایشیاء کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد

184
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایشیاء کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نہایت عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا ہے اور اُمید ہے کہ پاکستانی ٹیم جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایشیاکپ کو اپنے نام کرے گی ۔پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جیت کھلاڑیوں کی محنت کا نیتجہ ہے۔ پوری قوم کو اپنی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ اعظم نذیر تارڑ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیاء کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔