ملتان۔ 16 نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے موضع ملکو تحصیل میلسی میں سابق ایم این اے مرحوم نور محمد خان بھابھہ کی رسم قل میں شرکت کی۔
انہوں نے مرحوم کے صاحبزادوں فرحان علی بھابھہ اور سلمان علی بھابھہ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور ایصالِ ثواب کےلئے دعا کی۔
اس موقع پرچئیرمین سینٹ نے مرحوم سابق ایم این اے کے فرزند فرحان علی بھابھہ کی دستار بندی بھی کی۔سجادہ نشیں دربار موسیٰ پاک شہید مخدوم ابوالحسن گیلانی نے مرحوم نور محمد بھابھہ کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کرائی۔رسم قل میں مخدوم جاوید حسین ہاشمی سمیت معززین علاقہ،سیاسی و سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔