اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تربت میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ۔ملک کی حفاظت کیلئے دھرتی کے بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے اکٹھار پھینکنےکیلئے پوری قوم پر عزم ہے ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تربت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے نتیجے میں شہید نائیک عقیل عباس کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کی دعا کی ۔