31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت

چیئرمین سینیٹ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمی طلبا کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جاے گا اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599667

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں