اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے سینیٹ کے 333 ویں اجلاس کے دوران ہونے والی قانون سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کا یہ حالیہ اجلاس 15 دسمبر2023 تک جاری رہے گا۔ سینیٹ ایڈوائزی کمیٹی اجلاس میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر سردار محمد شفیق ترین اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان نے شرکت کی۔