اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے معروف قانون دان و سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹراسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی معروف قانون دان و سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔