چیئرمین سینیٹ کی سیاسی رہنما ملک عاشق علی شجرا کے صاحبزادے ملک مشتاق حسین شجرا کی نماز جنازہ میں شرکت

162

ملتان۔ 02 مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے سیاسی رہنما ملک مشتاق حسین شجرا کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔علامہ ارشد سعید کاظمی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔

نماز جنازہ کے بعد چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے والد ملک عاشق علی شجرا سے ان کے فرزند کے انتقال پر تعزیت کی اور ایصالِ ثواب کےلئے دعا کرائی۔ سیاسی و سماجی شخصیات،اہل علاقہ ،معززین شہر اور مقامی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی ۔