چیئرمین سینیٹ کی سینیٹر منظور احمد کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

227
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےبلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور احمد کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

محمدصادق سنجرانی نے سینیٹر منظور احمد کاکڑ سے رابطہ کر کے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور سینیٹر منظور کاکڑ کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔