اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور واقعہ میں پاک فوج کے3افسران اورایک جوان کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹیریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ شرپسندعناصرملک میں امن کے دشمن ہیں، دہشتگرداپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قوم دہشتگردوں اورملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن تباہ کرنے کےلئے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک وقوم کےلئے شہداکی عظیم قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔