اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نےمستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نےحملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کےدرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے اور امن کی بحالی کیلئےسکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔