لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کے والد معروف قانُون دان و سابق سینیٹر ایس ایم ظفر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے لاہور میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوريٹ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر علی ظفر سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کےلئے مغفرت کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت سینیٹر علی ظفر کے ساتھ گزارا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایس ایم ظفر غیر معمولی قانون دان اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ ایس ایم ظفر کا انتقال پاکستانی سیاست اور پارلیمنٹ کا نقصان ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ اہلخانہ کیلئے یہ بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ اس موقع پر سینیٹرمحمد عبدالقادر بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406118