اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کراچی میں چین کے سفارتخانے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے اور اس قسم کی کارروائیوں سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے جس طرح جانفشانی سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔