چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر اظہار افسوس

123

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے وزیر بلدیات چیف سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیاہے۔

پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم سرفراز ڈومکی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سردار سرفراز ڈومکی کی رحلت سے بلوچستان کی سیاست ایک مدبر اور بہترین سیاست دان سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گئی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مرحوم سرفراز ڈومکی کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔