اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے سپیکر چیمبر گئے ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکر سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سپیکر قومی اسمبلی اور ان کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء کرنے کی دعا کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔