چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی الجیریا کے یوم آزادی کے موقع پر کونسل آف نیشن اور الجیریا کے عوام کو مبارکباد

189

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے الجیریا کے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر کونسل آف نیشن اور الجیریا کے عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے آزادی اور خودمختاری کے حصول کے لئے الجیریا کے عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے باہمی احترام ، امن اور ترقی کے جذبے پر مبنی دوستی کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی سطح پر خوشگوار تعلقات ہیں اوربین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور الجیریا دونوں باہمی تعاون بڑھانے اور تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں میں روابط کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔