27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ضلع کچھی میں کالعدم بی ایل...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ضلع کچھی میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورشہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ملک کی سالمیت اور قیام امن کے لئے دی جانے والی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

- Advertisement -

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارتی آلہ کار کالعدم تنظیمیں پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں ملوث ہیں لیکن پوری قوم، افواجِ پاکستان اور تمام ریاستی ادارے ان عناصر کے خلاف متحد اور پرعزم ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593614

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں