کوئٹہ۔3جولائی (اے پی پی):چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ گوادر پہنچ گئے ۔ گوادر پہنچنے پر عاصم سلیم باجوہ کا چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی اور چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او باو ڑانگ اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ زیب خان کاکڑ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج نے استقبال کیا ۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سیلم باجوہ کی سربراہی میں چائنا بزنس سینٹر میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیئر مین گوادر پورٹ ، ڈی جی جی ڈی اے ، اے ڈی سی جنرل سمیت دیگر احکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبے سے متعلق جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور اب تک کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ لی۔ اجلاس میں باڈر ٹریڈ اور گوادر بندر گاہ کی تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔۔