چیئرمین سی ڈی اےنے ون ونڈو سنٹر کے اوقات کار رات 9 بجے سے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دئیے

176

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سنٹر کے اوقات کار رات 9 بجے سے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دئیے ہیں ۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ون ونڈو سنٹر آج اتوار کو رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔ سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن تعطیل کے باوجود آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا۔انہوں نے ون ونڈو پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔چیئرمین نے ون ونڈو پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے الاٹیوں کونیلامی میں خریدی جائیدادوں کے بقایاجات آج رات 12 بجے تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بقایا جات جمع نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واجبات جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نادہندگان کو بذریعہ اشتہارات و نوٹسزمتعدد بار واجبات اقساط ادا کرنے کی ہدایت کی جاچکی ہے، نوٹسسز و اشتہارات کے باوجود اپنے واجبات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا کہ اخبار اشتہارات اورنوٹسز قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے دیئے گئے ہیں۔