چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ماہر ماحولیات رضوان محبوب کی ملاقات، جنگلات کے تحفظ حوالے تبادلہ خیال

165
Capital Development Authority
Capital Development Authority

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ماہر ماحولیات رضوان محبوب نے ملاقات کی ، ملاقات میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رضوان محبوب رضا کارانہ طور پر سی ڈی اے کو فاریسٹ فائر سے نمٹنے اور اسکی روک تھام کیلئے اپنی سفارشات پیش کریں گے اور جنگلات کے تحفظ کے لئے بھی ان کی خدمات لی جائیں گی ۔

رضوان محبوب اسلام آباد کے جنگلی حیات کی بقاء اور اس میں اضافے کے لئے بھی رہنمائی فراہم کریں گے ، پانی کی بچت کے حوالے سے بھی وہ سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں کی رہنمائی کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹرعبدالرحمن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کیا جائے اور جنگل کی آگ روکنے اور اسکو بھجانے کے حوالے سے خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔