اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جناح کنونشن سینٹر میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا کام بلا تعطل دن رات بہترین آرکیٹکٹ کے زیر نگرانی جاری ہے،جناح کنونشن سینٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپگریڈ اور اپ لفٹ کیا جا رہا ہے۔
چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا مقصد شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن اجلاس سمیت دیگر عالمی تقریبات کی بہترین میزبانی کرنا ہے۔ اپ لفٹ کے کاموں میں کنونشن سینٹر کے مرکزی ھال اور کمیٹی رومز کی تزئین و آرائش شامل ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپگریڈیشن منصوبے کے تحت کنونشن سینٹر کی مکمل فلورنگ، پوری بلڈنگ کی مرمت، پینٹ اور گلاس ورک بھی کیا جا رہا ہے۔
جناح کنونشن سینٹر میں فرنیچر اور کارپیٹس کو بھی بہتربنایا جا رہا ہے۔ جناح کنونشن سینٹر کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کے لئے شجر کاری، ہارٹیکلچر کا کام اور لائٹنگ بھی کی جاری ہے ۔