23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا راول ڈیم میں مچھلیوں...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا راول ڈیم میں مچھلیوں کی اموات میں اضافے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے راول ڈیم میں مچھلیوں کی اموات میں اضافے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد و چئیر مین سی ڈی اے نے معا ملیکی تحقیقات کے لیے ممبر انوائرمنٹ طلعت گوندل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔

- Advertisement -

خصوصی ٹیم کو راول ڈیم کا دورہ کرنے اور معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں.ٹیم نے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ راول ڈیم کا دورہ کیا۔

ٹیم نے مچھلیوں کی اموات کے اصل حقائق جاننے کے لئے نمونے بھی لئے جو انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ فشریز پنجاب اور فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف این اے آر سی اسلام آباد کو بھیجے گئے ہیں. یہ تینوں محکمے دو یوم میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے.مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ مچھلیوں کی اموات جولائی کے آخری ہفتے میں ہوئیں تاہم مردہ مچھلیوں کو ڈیم سے نکال لیا گیا ہیجبکہ صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے.

مزید برآں سی ڈی اے نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لئے ای او آئی کا عمل بھی شروع کردیا ہے تاکہ اس مسلئہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے اور پانی کو آلودہ ہونے سے روکا جاسکے جو اس مسئلہ کا دائمی حل ہے۔

ڈیم پر تعینات واچ اور وارڈ سٹاف کی طرف سے مچھلیوں کی اموات کے واقعات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور اس کی باقاعدہ رپورٹنگ بھی کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490575

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں