اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے سرینہ چوک اور جناح ایونیو ایف -8انٹرچینجز منصوبوں کا دورہ کیا۔منگل کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےپراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا گی
اس موقع پرچئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹس کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لیے کنٹریکٹرز کو ہدایات دیں، پراجیکٹس پر کام کرنے والے مزدوروں کو شاباش دی۔انہوں نےسروس لائنز کی منتقلی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کو ممکن بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے،منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو یقینی بنایا جائے۔
محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جناح ایونیو F-8 انٹرچینج کے فلائی اوور پر کام کا آغاز بھی بیک وقت کیا جائے،تعمیراتی کام کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دونوں پراجیکٹس کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔اس موقع پرسائٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت پر چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی گئی،منصوبوں پر کام کی تمام سرگرمیاں ٹائم لائنز اور شیڈول کے مطابق ہیں،منصوبوں کے انڈر پاسز سمیت مختلف سیکشنز پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا کہ منصوبوں میں پائلز اور گرڈرز کی کاسٹنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سی ڈی اے کے متعلقہ حکام،کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔