28.8 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، فیڈر...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، فیڈر الیکٹرک بسوں کے آپریشنز اور اسلام آباد کے شہریوں کےلیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت سی ای او این آر ٹی سی اور دیگر متعلقہ سنئیر حکام نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے کو فیڈر الیکٹرک بسوں کے آپریشنز اور اسلام آباد کے شہریوں کےلیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے تمام الیکٹرک بسوں کے روٹس، اسٹیشنوں اور آمدورفت کی معلومات گوگل میپ پر فراہم کرنے کے ساتھ اس کی موئثر تشہیر کرنےکی ہدایت تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ماحول دوست اور ائر کنڈیشنز سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے الیکٹرک بسوں سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنامقصود ہے تاکہ وہ اپنے سفر کے حوالے سے بہترین منصوبہ بندی کرسکیں۔

- Advertisement -

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ گوگل میپ پر تمام بسیں واضح رنگوں اور اسٹاپس کی تفصیلات کے ساتھ نظر آنی چاہئیں تاکہ مسافروں کیلئے ان بسوں کے روٹس اور آمد کے ٹائمز کا تعین کرنے میں آسانی ہو۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مسافروں کے لئے ماسٹر ، ویزا اور دیگر کارڈ کے ذریعے بھی کرایہ کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔

اس سلسلے میں متعلقہ بینکوں کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے الیکٹرک بسوں کے مسافروں کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کرانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کارڈز متعارف کروائے جائیں۔اس کے علاوہ ڈسکائونٹ کارڈز ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر بھی جاری کئے جائیں تاکہ ایسے تمام مسافروں کے لیے کرایوں میں نمایاں کمی کے علاوہ الیکٹرک بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیاجا سکے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ روزانہ سفر کرنے والے نوکری پیشہ افراد، طلباء اور سینئرسیٹیزنز کیلئے بھی خصوصی پیکج متعارف کیا جائے تاکہ وہ کم سے کم کرایہ پر ماحول دوست معیاری ائرکنڈیشنز ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید ہو سکیں۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور جب سے الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع ہوا ہے اس وقت سے اب تک کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ تخمینہ سے زائد تقریباً پچانوے ہزار تک کی رائیڈر شپ حاصل ہو چکی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اےنے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کا معیار مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس سروس کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ مسافروں کو مزید آرام اور سہولت میسر آ سکے۔ سی ڈی اے شہریوں کو ایک بہترین، محفوظ اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس میں جدید ڈیجیٹل سہولیات اور شفاف نظام کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ مزید ایسے روٹس کا انتخاب کیا جائے جہاں مسافروں کا رجحان زیادہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فیڈر بسوں کی روزانہ کی رائیڈر شپ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نئی الیکٹرک بسوں کا بھی اضافہ کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ الیکٹرک بسوں کےمنصوبہ کا انحصار سبسڈی پر کم سے کم کیا جائے۔ اس حوالے سے بس ٹرمینلز میں اشتہارات کے لئے ڈیجیٹل بورڈز جلد از جلد متعارف کروائے جائیں۔

اوروہ افراد جو روزانہ کی بنیاد پر سفر کرتے ہیں ان میں سرکاری ملازمین، طلبا ، بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پیکیج متعارف کروائے جائیں گے تاکہ کم سے کم کرایہ میں ان کو معیاری، آرام دہ اور ائیرکنڈیشنڈ نز سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603849

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں