17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا...

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا عید الفطر کے موقع پر کیپیٹل ہسپتال اور ایدھی ہوم کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے عید الفطر کے موقع پر کیپیٹل ہسپتال اور ایدھی ہوم کا دورہ کیا ۔ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر چیئر مین سی ڈی اے نے کیپیٹل ہسپتال میں زیرِ علاج بچوں اور، ایدھی ھوم میں یتیم بچوں کی نہ صرف عیادت کی بلکہ بے سہارا افراد کے ساتھ عید کے پر مسرت موقع پر یکجہتی کے اظہا رکیا چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے سینیٹیشن اسٹاف میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کیپیٹل ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے دورہ میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے علاوہ بچوں کے والدین سے ملاقات کر کے بچوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسارکیا۔

چیرمین سی ڈی اے نے ہسپتال انتظامیہ کو بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بچوں کے والدین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی طرف سے سی ڈی اے ہسپتال میں زیر علاج بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ عید الفطر کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہسپتال میں تعمیر ہونے والے رجسٹریشن سنٹر اور او پی ڈی کے ساتھ مسجد کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر کیپیٹل جرنل آف میڈیکل سائنسز کے اجرا کا بھی افتتاح کیا گیا۔ محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ کیپیٹل جرنل آف میڈیکل سائنسز کے اجرا سے ہمارے ڈاکٹرز کو تحقیق اور تجربہ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔

- Advertisement -

بعد ازاں، چیئرمین سی ڈی اے نے ایدھی ہوم کا دورہ کیا اور وہاں مقیم یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی۔ انہوں نے بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے اور ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔ جس پر ایدھی ہوم کی انتظامیہ اور ایدھی ہوم میں مقیم یتیم اور بے سہارا بچوں نے چیئرمین سی ڈی اے کا عید کے پر مسرت موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہونے اور تحائف تقسیم کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایدھی ہوم میں مقیم یتیم، بے سہارا بچے، معذور افراد اور بے گھر بزرگوں کی خدمت ایک عظیم مشن ہے ایدھی ہوم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی صفائی ستھرائی کے عمل میں مصروف سینی ٹیشن اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سینی ٹیشن اسٹاف کی بدولت آج اسلام آباد عید کے موقع پر خوبصورت اور صاف ستھرا دکھائی دے رہا ہے۔ مزید برآں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی خدمت کرنے والے تمام ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ مزید جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔

چیئرمین سی ڈی اے کا سی ڈی اے سینی ٹیشن سٹاف کے ساتھ یکجہتی کے لے دورہ عوامی خدمت کے جذبے کا مظہر اور چیئرمین سی ڈی اے کے اس عزم کا اعادہ ہے کہ وہ اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت اور ان کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577621

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں