22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد کے تمام اوور...

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد کے تمام اوور ہیڈ ٹینکس اور فلٹریشن پلانٹس کی ماہانہ بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے کام کا باقاعدہ آغاز

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد واٹر کی نگرانی میں اسلام آباد شہر کی تمام اوور ہیڈ ٹینکس کی صفائی کے کام کو ماہانہ بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کیلئے سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر تقریباً 100 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے ہیں تاکہ شہریوں کو گھریلو استعمال کیلئے صاف ستھرا پانی میسر آسکے۔

جسکی باقاعدگی کے ساتھ دیکھ بھال اور مرمتی کام کو یقینی بنایا جاتا ہے اور انکے فلٹرز باقاعدہ طور پر تبدیل کئے جاتے ہیں۔ واضح رہے اس سلسلہ میں کچھ کمپلینٹس (شکایات) سی ڈی اے کو موصول ہوئیں تھیں کہ اوور ہیڈ ٹینکس کی صفائی نہیں ہوتی، چنانچہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد واٹر کی نگرانی میں اب ماہانہ بنیادوں پہ شہر کے تمام اوور ہیڈ ٹینکس کی صفائی کا اہم کام جو پہلے بھی ہوتا تھا اب یہ کام ماہانہ بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

- Advertisement -

واضح رہے تمام فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کے دورانیے کو چیک کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد واٹر مینجمنٹ نے فلو میٹرز لگانے کا اہم کام بھی شروع کر دیا ہے۔ اب تک تقریباً چالیس فلٹریشن پلانٹس پہ فلو میٹرز نصب کئے جاچکے ہیں تاکہ پانی کے استعمال کے مطابق فلٹرز کی تبدیلی یقینی بنائی جاسکے۔ جن فلٹریشن پلانٹس سے پانی کا استعمال زیادہ ہوگا انکے فلٹرز جلدی تبدیل ہونگے جبکہ جن فلٹریشن پلانٹس سے پانی کا استعمال کم ہوگا اسکے فلٹرز کی تبدیلی اسی حساب سے کی جائے گی کیونکہ زیادہ استعمال ہونے والے فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز جلدی گندے ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات کے مطابق تمام فلٹریشن پلانٹس کی ضروری مرمت کا از سر نو بحالی پہ بھی تیزی سے کام جاری ہے۔شہریوں کی انفارمیشن کیلئے اسلام آباد واٹر ٹیم ماہانہ بنیادوں پر ان فلٹریشن پلانٹس کا لیبارٹری ٹیسٹ بھی کرواتی ہے اور تھرڈ پارٹی لیبارٹریز جیسا کہ PCRWR سے بھی ہر دو سے تین ماہ بعد چیک کرواتے ہیں تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کی تسلی و تشفی کے عین مطابق بہترین کوالٹی کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور شہری بلاجھجک فلٹریشن پلانٹس کے پانی کو استعمال کرسکیں۔

اسلام آباد واٹر ڈیپارٹمنٹ دن رات چوبیس گھنٹے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ اس ضمن میں شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل ہے کہ واٹر سپلائی سے متعلق ہر قسم کی کمپلینٹ سے متعلق اسلام آباد واٹر ٹیم کو ہیلپ لائین نمبر 03357775444 پہ بذریعہ واٹس ایپ میسیج آگاہ کریں تا کہ فوراً ایکشن لیا جائے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں