چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

64
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی، سینٹ میں قائدا یوان اعظم نذیر تارڑ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر فیصل سبزواری، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر سردار محمد شفیق ترین، سینیٹر محمد قاسم، سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر کامل علی آغا اور سیکرٹری سینٹ محمد قاسم صمد خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں سیشن کے دوران ایوان کے ایجنڈے میں شامل معاملات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کرائی جائے گی۔