چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن حسیب اطہر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

169
APP18-09 ISLAMABAD: November 09 - President Dr. Arif Alvi administering the oath of the office to Haseeb Athar as Chairman Federal Public Service Commission. APP

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن حسیب اطہر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہوئی۔تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام اور ایف پی ایس سی کے ارکان نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے حسیب اطہر کو ایف پی ایس سی کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستعد انداز میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔