چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر عبدالقیوم کا پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی ۔ 19 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاک بحریہ میں 17 ہزار ٹن ایندھن لے کر جانے والے بحری جہاز کی شمولیت سے بحری قوت میں مزید اضافہ ہو گا، اس بحری جہاز کو اپنے مقررہ وقت سے قبل تیار کرنے پر کراچی شپ یارڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پولیس کو اچھی ٹریننگ اور …

کراچی ۔ 19 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاک بحریہ میں 17 ہزار ٹن ایندھن لے کر جانے والے بحری جہاز کی شمولیت سے بحری قوت میں مزید اضافہ ہو گا، اس بحری جہاز کو اپنے مقررہ وقت سے قبل تیار کرنے پر کراچی شپ یارڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پولیس کو اچھی ٹریننگ اور سہولت دی جائے تو دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی آئی ڈی کراچی کے ڈائریکٹر سکندر شاہ بھی موجود تھے۔ سینیٹر عبدالقیوم نے مزید کہا کہ ملک کے اداروں کی تباہی سیاسی مداخلت سے ہوتی ہے تاہم یونین سازی کو اداروں کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply