اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) چیئرمین قومی احتساب(نیب) بیورو قمر الزمان چوہدری نے انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اینٹی کرپشن اتھارٹیز کے صدر اور چین کے پراسکیورٹر جنرل پروفیسر کاﺅجیان منگ سے ملاقات کی ‘جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورانسداد کرپشن سے متعلق امور زیربحث آئے۔چیئرمین نیب جو ان دنوں چین کے دورے پر ہیں، نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات آزمائش کی گھڑی میں بھی پورے اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات‘سٹرٹیجک‘ اقتصادی اوردیگر امور کے حوالے سے نمایاںاقدامات کئے ہیں۔