چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ملک اور مذہب جوبھی ہو ہم سب نے ملک کر انسانیت کیلئے کام کرنا ہے، بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کےلئے وزیر اعظم کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور ان پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، یہ یونیورسٹیاں جدید علوم اور سہولیات سے آراستہ ہوں …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ملک اور مذہب جوبھی ہو ہم سب نے ملک کر انسانیت کیلئے کام کرنا ہے، بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کےلئے وزیر اعظم کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور ان پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، یہ یونیورسٹیاں جدید علوم اور سہولیات سے آراستہ ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے اس سلسلہ میں قائم ایڈوائزری کمیٹی کے کامسٹس یونیورسٹی میں منعقدہ تیسرے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان یونیورسٹیز کے ذریعے دنیا بھر سے اقلیتوں سے رابطہ بڑھے گا اور جس کی وجہ سے مذہبی سیاحت کے ساتھ ساتھ قومی معیشت میں اضافہ ہو گا۔

Leave a Reply