چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی نجی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے اور بھارتی جارحیت پر ارکان اسمبلی کی تجاویز کےلئے بلایا گیا جس کا عمران خان نے بائیکاٹ کردیا، عمران خان کے رویے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قومی معاملات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں اور نہ ہی ان کی اہمیت …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے اور بھارتی جارحیت پر ارکان اسمبلی کی تجاویز کےلئے بلایا گیا جس کا عمران خان نے بائیکاٹ کردیا، عمران خان کے رویے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قومی معاملات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں اور نہ ہی ان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں موجود ہی نہیں پھر ان کے خلاف ثبوت کہاں سے آ گئے، پانامہ لیکس میں بھی وزیراعظم مجمد نواز شریف کے بچوں کے متعلق صرف اتنا کہا گیا ہے کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں لیکن یہ نہیں کہتے کہ انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ایک طرف تو ان کے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک وزیراعظم محمد نواز شریف کی دعوت پر نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس میں شریک ہوتے ہیں اور شاہ محمود قریشی بھی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں لیکن دوسری طرف عمران خان کو اچانک خیال آتاہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہیں جانا حالانکہ یہ مشترکہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے اور بھارتی جارحیت پر ارکان اسمبلی کی تجاویز کےلئے بلایا گیا ہے جس کا عمران خان نے بائیکاٹ کردیا ہے

Leave a Reply