چیئرمین نیب تقرری کے لئے ملزم شہباز شریف سے مشاورت نہیں ہوسکتی، کبھی کسی ملزم سے پوچھا گیا کہ تفتیشی کون ہوگا؟ ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

75

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب تقرری کے لئے ملزم شہباز شریف سے مشاورت نہیں ہوسکتی، کبھی کسی ملزم سے پوچھا گیا کہ تفتیشی کون ہوگا؟

بدھ کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف کو اخلاقی طور پر اپوزیشن لیڈر نہیں ہونا چاہئے،شفاف الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ شہباز شریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے مطابق الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے کہ وہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے بھی واضح احکامات ہیں۔