چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا ماڈل ہاﺅسنگ انکلیو کے سینکڑوں متاثرین کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس اور ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور میں ماڈل ہاﺅسنگ انکلیو کے سینکڑوں متاثرین کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس اور ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور میں ماڈل ہاﺅسنگ انکلیو کے سینکڑوں متاثرین کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور بھی موجود تھے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، 9 ارب روپے کے فراڈ میں سے 4 ارب روپے متاثرین کو واپس کئے جبکہ ڈبل شاہ کیس کے دوسرے ملزم تصور گیلانی کے ذمہ 1.9 ارب روپے میں سے 1.2 ارب روپے کی رقم متاثرین کو واپس لوٹا دی ہے، ایلیٹ ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم لاہور کے متاثرین کو 10 کروڑ بمعہ منافع کے 36 کروڑ روپے واپس لوٹا دیئے ہیں۔