
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب کا عمل جاری رکھے گا، نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباً 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے، مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کےلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور اب تک34 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے اور مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیب ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری میں کیا۔