چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل ہے پریراہولمبوئے ملاقات

42
نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہونے کے علاوہ نیب کو متفقہ طور پرسارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیا،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمن جسٹس جاوید اقبال سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل ہے پریراہولمبوئے جمعرات کو نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈنمارک کے سفیر کو ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوششوں سے آ گاہ کیا۔ ڈنمارک کے سفیر نے چیئرمن نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان کے لئے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب کی مربوط کوششوں کو سراہا۔