اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فاروق اعوان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےدی۔ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ طور پر اختےارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فاروق اعوان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےدی۔ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نیب نے اس بات کو واضح کیا کہ تمام شکاےات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا مو¿قف معلوم کرے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔








