چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نیب کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب

83
APP64-13 ISLAMABAD: March 13 - Chairman NAB, Justice (Retd) Javed Iqbal chairing a meeting to review performance of NAB at NAB Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر، مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے احتساب سب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیب میگا کرپشن مقدمات، بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی، ہائوسنگ سوسائٹیز/کوآپریٹو سوسائیٹیز، مالی کمپنیوں میں دھوکہ دہی، بینک فراڈز، بینک نادہندگان، اختیارات کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ اور سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے مقدمات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ نیب کی آپریشنل میتھڈالوجی شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انویسٹی گیشن اور احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے پر مشتمل ہے۔ نیب نے مقدمات کو فوری اور تیزی سے نمٹانے کیلئے اوقات کار تعین کیا ہے۔