اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ بدعنوانی دہشت گردی کی ایک بدترین شکل ہے، قوم کی لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز میں قومی احتساب بیورو کے اشتراک سے …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اور چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ بدعنوانی دہشت گردی کی ایک بدترین شکل ہے، قوم کی لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز میں قومی احتساب بیورو کے اشتراک سے بدعنوانی سے انکار قومی منصوبوں میں شفافیت کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دیگر مقررین میں کمشنر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان عاکف سعید، منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا انجینئر عامر حسن، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ احمر بلال صوفی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پیومنٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہاب خانزادہ شامل تھے۔








