چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کانیب بلوچستان کے الوداعی دورے کے موقع پر اظہار خیال

93
APP30-18 ISLAMABAD: September 18 - Qamar Zaman Chaudhry, Chairman NAB addressing NAB Baluchistan officers during his farewell visit to NAB Balochistan. APP

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی خاموش قاتل اور ملک پر کینسر کی طرح اثر اندز ہوتی ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کریں، نیب ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب بلوچستان کے الوداعی دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے کہا کہ آپ کے الوداعی دورے کے موقع پر نیب بلوچستان میں آپ کا خیرمقدم کرنا میرے لئے خوشی کا مقام ہے۔