چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا بیان

اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے جو نہ صرف ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے بلکہ اس سے لوگوں کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں ، قومی احتساب بیورو پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے قائم کیا گیا اعلیٰ ادارہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب …

اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے جو نہ صرف ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے بلکہ اس سے لوگوں کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں ، قومی احتساب بیورو پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے قائم کیا گیا اعلیٰ ادارہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب نے نیشنل اینٹی کرپشن سٹرٹیجی کے تحت جامع حکمت عملی مرتب کی ہے اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عدم رعایت کی پالیسی مرتب کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 16سال کے دوران نیب کو 3لاکھ 9ہزار شکایات موصول ہوئیں اور اس دوران ادارہ نے 6ہزار 300انکوائریاں مکمل کیں ہیں جن میں سے 56فیصد کی جامع تحقیقات کی گئیں اور ان تحقیقات کی روشنی میں 80فیصد سے زائد کیسز عدالتوں کو بھیجے گئے

مزید خبریں

Leave a Reply