چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، نیب اپنے ملازمین کے استعداد کار میں اضافے کو انتہائی اہمیت دیتاہے تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنیکل مہارتوں سے استفادہ کرسکیں،نیب نے اپنے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ملکی اور غیر …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، نیب اپنے ملازمین کے استعداد کار میں اضافے کو انتہائی اہمیت دیتاہے تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنیکل مہارتوں سے استفادہ کرسکیں،نیب نے اپنے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ملکی اور غیر ملکی اداروں کی معاونت سے 400 ریفریشر اور کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کورسز کروائے ہیںجبکہ انسانی وسائل کی ترقی او بہتر کیریئر پلاننگ کیلئے ہیومن ریسورس منیجنمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی متعارف کروایا گیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیب کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال کے لئے دو ماہ انکوائری اور انویسٹیگیشن کے لئے 4،4 ماہ کی مدت مقرر کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری کے لئے کام کرنے کا معیاری طریقہ کار ،کارکردگی کے جائزہ کے لئے معیاری مقداری نظام ملتان ، سکھر اور گلگت بلتستان میں نیب کے علاقائی بیوروز کاقیام ، فرانزک سائنس لیبارٹری کا قیام ،اندرونی احتسابی نظام اور نگرانی اور جائزہ کا نظام وضع کئے ہیں۔

Leave a Reply