چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا سیمینار سے خطاب

109
APP02-29 ISLAMABAD: November 29 – Chairman NAB Qamar Zaman Chaudhry addressing to a seminar on Role of Youth in Eradication at International Islamic University. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس سے معاشی صورتحال، معیار زندگی اور سماجی انصاف کو شدید نقصان ہوتا ہے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اس لئے نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے یونیورسٹی اور کالجوں میں 42 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیںنیب ملک کو بدعنوانی سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بدعنوانی کی روک تھام میں نوجوانوں کے کردار کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں نیب کی ڈائریکٹر جنرل برائے آگہی و تدارک عالیہ رشید ،ریکٹربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی ، سینئر فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلباءنے سیمینار میں شرکت کی۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب معاشرہ سے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مسلسل متعلقہ فریقوں کی شمولیت سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے سہ جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے