چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا چین میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اینٹی کرپشن اتھارٹیز کی 9ویں سالانہ کانفرنس اور جنرل اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، 16 سال کے دوران نیب کو مختلف افراد، نجی اور سرکاری اداروں کی جانب سے 3 لاکھ 9 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، 16 سال کے دوران نیب کو مختلف افراد، نجی اور سرکاری اداروں کی جانب سے 3 لاکھ 9 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے شہر تیا گنگ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اینٹی کرپشن اتھارٹیز کی 9ویں سالانہ کانفرنس اور جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں میں بدعنوانی مختلف قسم کی صورت میں موجود ہے، اس لعنت کے خاتمہ کیلئے قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کا بدعنوانی کے خلاف کنونشن ہمیں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے عالمی اصولوں پر مبنی بنیاد فراہم کرتا ہے، پاکستان ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سمیت 2015ءکے بعد ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کرتا ہے۔

Leave a Reply