26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا ڈائریکٹر جنرلز کی سالانہ کانفرنس سے...

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا ڈائریکٹر جنرلز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر(اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کر پیشہ واریت اور شفافیت کے ذریعے ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی سے نہ صرف ترقیاتی عمل رک جاتا ہے بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے ڈائریکٹر جنرلز کی 22 ویں سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ کانفرنس 27 ستمبر 2017ءتک جاری رہے گی۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب پاکستان کا انسداد بد عنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی، نیب قومی احتساب بیورو آرڈننس کے تحت کام کرتا ہے، جس کے دائرہ کار میں فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت پورا پاکستان آتا ہے، نیب کا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہے جبکہ اس کے پانچ علاقائی بیوروز لاہور، خیبرپختوپخوا، بلوچستان، کراچی اور راولپنڈی اسلام آباد ہیں جبکہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے ملتان، سکھر اور گلگت بلتستان میں نئے علاقائی بیوروز قائم کئے ہیں تاکہ دور دراز کے علاقوں کو بدعنوانی کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں