چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی بدعنوانی کے تدارک کے موضع پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر آسٹریا میں چین کے مستقل مندوب سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان اور چین نے انسداد بد عنوانی میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے ویانا میں بدعنوانی کے تدارک کے موضع پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر آسٹریا میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جن شی سے ملاقات کے دوران ہوا۔ ملاقات کے دوران نیب کی …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان اور چین نے انسداد بد عنوانی میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے ویانا میں بدعنوانی کے تدارک کے موضع پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر آسٹریا میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جن شی سے ملاقات کے دوران ہوا۔ ملاقات کے دوران نیب کی مجموعی کاکردگی بالخصوص گزشتہ دو سال میں قمر زمان چوہدری کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں دوست ملکوں کے معاملات میں انسداد بد عنوانی کو بھی اہمیت دی جائے گی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑے ترقیاتی منصوبوں اور زیرِ تکمیل منصوبوں بد عنوانی کی روک تھام کی جاسکے۔ انہوں نے نیب کی قانون پر عملدرآمد، پرایسکیوشن آگہی اور تدارک کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

Leave a Reply