اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاﷲ زہری سے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے پیر کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بدعنوانی کے خاتمہ اور گڈ گورننس کے قیام کے ساتھ ساتھ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبہ سے بدعنوانی کے مکمل خاتمہ اور گڈ گورننس کے قیام کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔