اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن نظام سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ نیب کی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر بلا امتیاز عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا …
چیئرمین نیب کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن نظام سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ نیب کی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر بلا امتیاز عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا،نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور میرٹ کیلئے اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ جمعہ کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نیب کے مشیربرائے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن نے نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل میں اس کے اثرات سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے نگرانی اور جائزے کا جامع نظام مرتب کیا ہے جس میں شکایات جمع کرانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن مرحلہ اورعلاقائی دفاتر اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت مقدمے سے متعلق بریفنگ، فیصلے اور اس کے شرکاءکی فہرست اور وقت اور مقام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو معیاری اور مقداری جائزے کے ذریعے سزا دینے کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔








