چیئرمین نیب کی چینی ڈائریکٹر جنرل ہوچن گن سے ملاقات

94

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے چین کے صوبے ہوبے کے انسداد بدعنوانی کے قومی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ہوچن گن اور ڈی جی امور خارجہ آفس چن پیولو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کسی بھی ملک کو کینسر کی طرح متاثر کرتی ہے۔ قومی احتساب بیورو کا قیام ایک اعلیٰ ادارہ کے طور پر ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کررہا ہے اور نیب کی موجودہ ٹیم کی کاوشوں سے کرپٹ عناصر سے 278 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں۔